ایک دوسرے کی مدد کرنا انسانیت کی نشانی

   

لڑکیوں کی اجتماعی شادی کیلئے والدین میں ملبوسات کی تقسیم
نیالکل۔میلاد کمیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبی ؐکے مبارک دن مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کے خصوص میں دلہنوں کی والدین سرپرستوں میں شادیوں کے کپڑوں مبلوسات کی سید افسر پاشاہ قادری صدر اہلسنت والجماعت صدر ٹاؤن ٹی آریس پارٹی جناب سید محی الدین سید عابد حسین کے ہاتھوں تقسیم عمل میں لائی گئی۔ جناب سید عابد حسین چیرمین ائے بی سی ڈیولپرس اینڈ بلڈرس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں ایک دوسروں کی مدد کرنا عظیم نعمت ہے۔ مسلم معاشرہ میں احساس کمتری کو دور کرنا قوم و ملت کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے میلاد کمیٹی کے مستحسن اقدام کی ستائش کی اور اس خیر اقدام میں متحدہ تعاون کرنے کی تلقین دی۔ صدر میلاد کمیٹی ایم اے علیم گورے میاں سکندر نے کہا کہ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہدایت پر ہرسال گذشتہ 8 سال سے عید میلاد النبیؐ کے مبارک دن مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے..اس مواقع پر سید افسر پاشاہ قادری صدر اہلسنت والجماعت گورے میاں سکندر اقلیتی قائد ٹی آریس پارٹی میر جاوید علی جے جے کنسٹرکشن سید ضیاء الدین قاضی محمد اطہر احمد فاروق آحمد محمد مرتضی معین اے اظہر عبدالمنان فاروق ویگر نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔