ایک دو تین …پسندیدہ گیت ہم آپ کے ہیں کون، پسندیدہ فلم

   

ممبئی: مشہور و مقبول عام اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ میں 36 سال مکمل کرلئے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ ’سوال کیجئے‘ سیشن منعقد کیا۔ مادھوری نے ایک پرستار کے جواب میں بتایا کہ فلم ’تیزاب‘ سے ’’ایک دو تین …‘‘ اُن کا پسندیدہ نغمہ ہے۔ ایک دیگر سوال پر اب ڈاکٹر سری رام نینے کی شریک حیات نے سلمان خان کے ساتھ ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دیا۔ مادھوری نے 1984ء میں فلم ’ابودھ‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔