ایک سیاسی یا نسلی گروپ کی حکومت سارے افغان مسائل حل نہیں کرسکتی : ایرانی صدر

   

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہیکہ کسی ایک نسلی یا سیاسی گروپ سے تعلق رکھنے والی حکومت افغانستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹی وی پر خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران افغانستان کے ساتھ سرحد پر داعش کی موجودگی کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی سرحد کے دوسری جانب کسی دہشت گرد گروپ، داعش کی موجودگی اور دوسرے ممالک پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان میں داعش کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کسی ایک نسلی یا سیاسی گروپ سے تعلق رکھنے والی حکومت افغانستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔