ایک فرد کی دولت ہندوستان کے فخر کی نمائندہ نہیں ہوسکتی۔ ایم بی ائی ایف ایل میں مہاوا موئترا

,

   

تھرونینتھاپورم۔ ترنمول کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ مہاوا موئترا نے یہاں پر کہاکہ کسی ایک فرد کی دولت ہندوستان کی نمائندگی نہیں کرسکتی ہے اور ایس ای بی ائی جیسے اتھارٹیز کو یہ واضح کردینا چاہئے کہ معاشی شعبہ میں وہ کیاکردار ادا کررہے ہیں۔

بظاہر وہ اڈانی کی داستان کا حوالہ دے رہی تھیں جس نے ملک کے اسٹاک مارکٹ کو ہلا کر رکھ دیاہے۔

ماترا بھومی انٹرنیشنل فیسٹول برائے لیٹرس (ایم بی ائی ایف ایل 2023) سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ اپوزیشن ایم پی نے کہاکہ وہ 2019سے کچھ کاروباری گھرانوں کے ساتھ خصوصیات کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا ہے مگر ایس ای بی ائی اس پر جوا ب دینے میں ناکام ہے۔

مغربی بنگال ایم پی نے دوبارہ کہا کہ”جب ہنڈنبرگ امریکہ کی شارٹ سیلر نے سی ای بی ائی سے پوچھ سکتا ہے تو وہ میرے سوالات کا جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ میرے 2019کے سوالات پر ان کا کہنا ہے کہ وہ جواب کے لئے کسی مثبت نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں“۔

قبل ازیں انہوں نے ”خواتین او رسیاست میں اقتدار“ کے موضوع رپر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ 50فیصد آبادی کاتناسب رکھنے والی خواتین کی مناسب نمائندگی کے لئے قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

آج کی دنیا میں موجود صنفی عدم مساوات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر دوسرے شعبہ کی طرح سیاست میں مردوں کے قابل ستائش نظر آنے والی خوبیاں عورتوں کے لئے نقصاندہ ہیں۔

خواتین کی جانب سے بجائی جانے والی تالیوں کی گونج میں انہوں نے کہاکہ ”اگر آپ مضبوط ہیں‘اپنے ذہن کو جانتی ہیں آپ کی سونچ واضح ہے تو آپ کو افسردہ کہاجاتا ہے۔

آپ کو باسی کہاجاتا ہے مگر مرد میں وہیں خوبیاں ہوں تو اس کی تعریفیں کی جاتی ہیں“۔ کارپوریٹ دنیا سے سیاست میں داخلے پر پوچھے گئے سوالات کے جواب میں مہاوا موئترا نے کہایہ ان کے لئے ایک سیکھنے کا موڑ تھا۔