ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 18 ہزار زائرین کو ’سعی‘ کی سہولت

   

ریاض: مسجد الحرام میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع سے رمضان المبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو کافی سہولت ہو رہی ہے۔نہ صرف اندرون مملکت بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین مکہ مکرمہ آتے ہیں۔ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہیکہ ’مسعی‘کی گنجائش میں اضافہ ہونے سے فی گھنٹہ ایک لاکھ 18 ہزار عمرہ زائرین کو سعی میں سہولت ہو گئی ہے۔مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع سے قبل ’مسعی‘ کی چوڑائی 20 میٹر تھی اور اب 40 میٹر ہو گئی ہے جبکہ صفا اور مروہ کے درمیان راستے کی لمبائی 394 میٹر ہے۔