کلکتہ: مغربی مدنی پور ضلع کے ڈیبرا بلاک کے ایک اسکول میں نویں جماعت کے ایک طالب علم کو کورونا وائرس کی دو ویکسین ایک دن میں دوسری مرتبہ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔یہ واقعہ ڈیبرا بلاک کے آلوک کیندرا ہائی اسکول میں پیش آیا ہے ۔اس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ کے تئیں مقامی لوگوں میں سختی ناراضگی ہے ۔ امیش پنڈ نامی آلوک کیندر ہائی اسکول کے نویں جماعت کے طالب علم کے اہل خانہ نے شکایت کی کہ اسکول میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو ٹیکے لگانے کے لیے پیر کو کیمپ لگایا گیا تھا۔ طالب علم نے دعویٰ کیا کہ کیمپ میں ویکسینیشن کے لیے دو کاؤنٹر بنائے گئے تھے ۔طالب علم کے مطابق اسے پہلے کاؤنٹر پر بریک کے دوران ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ جب میں وہاں سے باہر آیا تو دوسرے کاؤنٹر پربیٹھے عملے نے اس کے ہاتھ میں رسید دیکھ کر پوچھا کہ کیا اس نے ویکسین لی ہے ۔ اس نے ہاں میں جواب دیا لیکن انہیں شبہ ہوا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے اور ویکسین لینے سے بھاگ رہا ہے ۔اس لئے ان لوگوں نے جبراٰ دوسری مرتبہ کورونا کی ویکسین دے دی ۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر نکھل منڈل نے کہا،کہ ‘‘طالب علم کو غلطی سے دو ٹیکے لگ گئے ۔ ہیلتھ ورکرز نے اسے بلایا تو وہ دوبارہ اندر گیا اور ویکسین لی۔