میامی۔ پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا سوئیٹیک باضابطہ طور پر عالمی نمبرایک خواتین کی ٹینس کھلاڑی بن گئیں جب پیرکوتازہ ترین درجہ بندی کا اعلان کیا گیا۔ تاریخ ساز کارنامے میں 20 سالہ سویٹیک نے اتوار کو میامی اوپن کے فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا کو شکست دی تھی۔ مرد و خواتین کے زمرہ سے پولینڈ کی پہلی کھلاڑی بن گئی جو پہلے نمبر پر پہنچی گئے۔۔پولینڈ کی پچھلی سب سے زیادہ بہتر مقام کی کھلاڑی اگنیسکا راڈوانسکا تھیں جو 2012 اور 2016 میں خواتین کی درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا ۔سویٹیک 2000 کی دہائی میں پیدا ہونے والا پہلی کھلاڑی بھی ہے جو اے ٹی پی یا ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی کی تاریخ میں نمبرایک مقام پر پہنچی ہے۔وہ پچھلے چھ ہفتوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دنیا کی نمبرایک کھلاڑی بن گئی ہے، جہاں اس نے دوحہ ، انڈین ویلز اور میامی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 خطابات جیتنے کے لیے لگاتار 17 میچز جیتے ہیں۔