ای سنجیونی سے 3کروڑ ٹیلی کنسلٹیشن

   

نئی دہلی: صحت خدمات شعبہ کی اہم سرکاری پہل ‘ای سنجیونی’ سے تین کروڑ سے زیادہ ٹیلی کنسلٹیشن دیئے جاچکے ہیں۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ای سنجیونی میں ہر دن توسیع ہورہی ہے ۔ فی الحال یومیہ 1.7لاکھ سے زیادہ ٹیلی کنسلٹیشن عام لوگوں کو دیئے جارہے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں ٹیلی کنسلٹیشن سروس ساتوں دن اور 24 گھنٹے چل رہی ہے ۔ کورونا وبا کے دوران ٹیلی کنسلٹیشن سروس مختلف بیماریوں سے متاثرہ لوگوں کیلئے ایک نعمت ثابت ہوئی ہے ۔