ای سی کے ریموٹ ووٹنگ مشین کی تجویزکی اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کریں گی۔ ڈگ وجئے سنگھ

,

   

سنگھ نے اشارہ دیاکہ مئی 2022میں سیول سوسائٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک میمورنڈم پیش کیاتھا مگر انتخابی ادارہ نے اس پر ردعمل بھی پیش نہیں کیاہے
نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے زیادہ تر اپوزیشن پارٹیوں نے ریموٹ الکٹرانک ووٹنگ مشنین (آر وی ایم)پر الیکشن کمیشن کی تجویز کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ”خاکہ“اور”ٹھوس“نہیں ہے۔

انتخابات سے ایک دن قبل پینل پارٹیوں کے نمائندوں کو ایک آر وی ایم پر ٹو ٹائپ دکھاتا ہے۔

کانگریس کی جانب سے بلائے گئے اپوزیشن جماعتوں کے ایک اجلاس کے بعد انہوں نے یہ بیان دیا ہے جس میں جے ڈی(یو)‘ شیوسینا‘ سی پی ائی‘ سی پی ائی (ایم)‘نیشنل کانفرنس‘ جھارکھنڈ مکتی مورچہ‘ پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی(پی ڈی پی)‘ ویدتھالی چروتھائی گل کاٹچی(وی سی کے)‘ ریویلوشنری سوشلسٹ پارٹی‘انڈین یونین مسلم لیگ‘ کے علاوہ آزاد راجیہ سبھا ایم پی اور کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل نے شرکت کی تھی۔

سی پی ائی کے سکریٹری جنرل ڈی راجہ نے کہاکہ تمام پارٹیاں جو میٹنگ میں موجود تھیں وہ بھی الیکشن کمیشن کے پرٹوٹائپ مظاہرے میں شرکت کریں گے اورتنقیدی تشویش کااظہار کریں گے۔

سنگھ نے کہاکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور سماج وادی پارٹی بھی اپوزیشن کی بات چیت میں شامل ہیں حالانکہ ان کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مہاجر مزدورتعداد واضح نہیں ہے۔

اسی وجہہ سے ہم نے آر وی ایم کی تجویز کی مخالفت کرنے کا متفقہ فیصلہ لیاہے“۔