ای وی ایمس کے استعمال کے خطرہ کو محسوس کرنے کی ضرورت:چندرابابو

   

امراوتی 11اپریل (یواین آئی )اے پی میں کئی مقامات پر ای وی ایمس کے مناسب کام نہ کرنے کی شکایات پر وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ پہلے ہی سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ ای وی ایمس مناسب طورپر کام نہیں کر رہی ہیں لیکن مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن نے ان کی بات کی کوئی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات بیالٹ پیپرکے ذریعہ کروانے کی بھی انہوں نے درخواست کی تھی تاہم اس کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔ چندرابابو نے کہاکہ ریاست بھر میں تکنیکی خرابی کو دیکھتے ہوئے ای وی ایمس کے استعمال کے خطرہ کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ای وی ایمس میں ہوئی خرابیوں کو فوری دور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر دیویدی خود کاووٹ ڈالنے پہنچے تو ای وی ایمس مناسب طورپر کام نہیں کر رہی تھیں ، یہ نظارہ دیویدی نے خود دیکھا ۔