ای پی ایس۔95 کے ملازمین اور پنشنرز کی بھوک ہڑتال

   

نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی ای پی ایس۔ 95 اسکیم کے تحت آنے والے ملازمین اور پنشنرز کم از کم پنشن بڑھا کر 7500 روپے ماہانہ کرنے سمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں نے پنشنرز کی ای پی ایس 95 قومی جدوجہد کمیٹی کی قیادت میں قومی دارالحکومت کے جنتر منتر پر سلسلہ وار بھوک ہڑتال کریں گے ۔آج یہاں پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، کمیٹی کے چیئرمین کمانڈر اشوک راوت (ریٹائرڈ) نے کہا ‘‘یہ ہماری آخری وارننگ ہے ۔ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود ہمارے مطالبات پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم تادم مرگ بھوک ہڑتل کریں گے ۔ اس سے پہلے 31 جنوری سے ریاستی سطح پر بھوک ہڑتال کے ساتھ تحریک شروع کی جائے گی۔