ای پی ایف او سماجی تحفظ میں ایئر انڈیا شامل

   

نئی دہلی ۔ اہم صنعتی گروپ ٹاٹاپ کے مالکانہ حق والی کمپنی ایئر انڈیا کے ملازمین کو ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی سماجی سیکورٹی دستیاب ہوگی۔ محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ایئر انڈیا لمیٹڈ نے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952کی دفعہ 1(4)کے تحت رضاکارانہ سماجی سیکورٹی کے لئے درخواست دی تھی جسے 13جنوری سے اجازت دی گئی ہے ۔ اس کے تحت ایئر انڈیا کے 7453ملازمین کو سماجی تحفظ حاصل ہوسکے گا۔ دسمبر 2021کے مہینہ کے لئے ای پی ایف او میں ایئر انڈیا نے تعاون کیا ہے ، ایئر انڈیا کے ملازمین ایک ہزا ر روپے کی گارنٹی کم از کم پنشن اور ملازم کی موت کے معاملہ میں کنبہ اور انحصار کرنے والے افراد کو پنشن دستیاب ہوگی۔ رکن کی موت کی صورت میں ایک یقینی انشورنس فائدہ کم از کم 2.50لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 7لاکھ روپے کی حد کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ اس فائدہ کے لئے ای پی ایف او کے ذریعہ احاطہ میں لئے گئے ملازمین سے کوئی پریمیم نہیں لیا جاتا ہے ۔