ای ڈی اور آئی ٹی سے بھرپور تعاون کا تیقن: ریاستی وزیر کملاکر

   

حیدرآباد9 نومبر(پریس نوٹ) تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز گنگولا کملاکر نے تیقن دیا ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے جنہوں نے ان کے مکان، دفتر اور دیگر مقامات پر گرینائیٹ کانکنی کے سلسلے میں دھاوے کئے ہیں۔ انہوں نے ان کی کمپنی میں بے قاعدگیوں سے انکار کیا ہے۔ دھاوے کی اطلاع ملتے ہی وہ حیدرآباد واپس ہوگئے اور شمس آباد ایئرپورٹ پر میڈیا کو بتایا کہ ارکان خاندان کو بھی تعاون کرنے کیلئے کہا ہے۔