ای ڈی نے کجریوال کو آٹھویں بار سمن بھیجا

   

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں چہارشنبہ کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو آٹھویں بار سمن جاری کیا۔ای ڈی نے وزیراعلیٰ کو 4 مارچ کو حاضر ہونے کیلئے کہا ہے ۔مرکزی ایجنسی نے ساتواں سمن 22 فروری کو جاری کیا تھا۔ کجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی کے سامنے تبھی پیش ہوں گے جب عدالت انہیں ایسا کرنے کا حکم دے گی۔انسداد بدعنوانی ایجنسی نے حال ہی میں دہلی کی ایک عدالت میں کجریوال کے خلاف ای ڈی کے سمن پر غیر حاضر رہنے کی شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 16 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔