ای ڈی یا این آئی اے نوٹس کی جانچ کا نیا میکانزم متعارف ،نوٹس پر QR کو ڈ رہے گا

   


حیدرآباد۔22۔نومبر(سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور این آئی اے سے جاری ہونے والی نوٹسوں کے حقیقی یا فرضی ہونے کی جانچ کیلئے دونوں اداروں نے نیا میکانزم تیار کرلیا ہے ۔ ای ڈی و این آئی اے عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب جن مشتبہ یا کسی معاملہ میں ملوث افراد کو نوٹس جاری کی جائے گی تو اس پر QR کوڈ ہوگا جسے اسکیان کرنے پر مکمل تفصیلات سامنے آجائیں گی۔حالیہ عرصہ میں ای ڈی اور این آئی اے کی نوٹس کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور جعلی نوٹس ملنے کی شکایات کے بعد ای ڈی نے فیصلہ کیا کہ اگر کسی شخص کو نوٹس جاری کی جاتی ہے تو اس پرمقدمہ کے متعلق تفصیلات اور عہدیداروں کے نام اور فون نمبرات پر مشتمل QR کوڈ رہے گا اور اس کے ذریعہ جس کسی کو نوٹس ملی ہے وہ اندازہ لگا سکے گا کہ نوٹس حقیقی ہے یا فرضی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ بتایاجاتا ہے ای ڈی نے اس معاملہ میں غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ نوٹس کے آخری حصہ پر QR کوڈ طبع کیا جائے۔م