حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم)رکن اسمبلی کو کاروان اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں مسٹر کوثر محی الدین کا ایک شخص کی پیٹائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں رکن اسمبلی ایک شخص کو چھڑی سے پیٹتے نظر آرہے ہیں
مذکورہ شخص کی شناخت سرور کی حیثیت سے ہوئی ہے جو رکن اسمبلی کے ایم ائی ایم دفتر میں کام کرتا ہے۔ مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ سرور نے شراب نوشی کی تھی۔
ایسا بھی کہاجارہا ہے کہ پچھلے ہفتہ واقعہ رونما ہوا تھا۔سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ مسٹر کوثر نے انہیں کوئی تکلیف نہیں دی ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ دیکھیں۔