اے ائی ایم ائی ایم چاہے تو د وماہ میں ٹی آر ایس کی حکومت گرادے گی۔ ممتاز خان ایم ایل اے۔ ویڈیو

,

   

کے ٹی آر ایک طوطا ہے اور سیاست میں نیا ہے‘ ایم ائی ایم پارٹی کی صلاحیت دو ماہ میں ٹی آر ایس حکومت کو گرانے کی ہے
حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم کے چارمینا رسے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان نے اتوار کے روزٹی آ رایس پارٹی او راس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ پر ایک سنسنی خیز بیان دیا ہے۔

جی ایچ ایم سی انتخابات میں پرانے شہر میں دس سے زائد سیٹ جیتنے کے متعلق کے ٹی آ رکے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ممتاز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ”کے ٹی آر ایس طوطا اور سیاست میں نیاہے‘ ایم ائی ایم پارٹی کی صلاحیت دو ماہ کے اندر ٹی آر ایس حکومت کو گرانے کی ہے“۔

پرانے شہر میں جاریہ جی ایچ ایم سی انتخابات کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مذکورہ رکن اسمبلی چارمینار نے ایم ائی ایم کے صدر سلطان صلاح الدین اویسی عرف سالار ملت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ”ایم ائی ایم نے ہمیشہ ایک پارٹی کو اقتدار میں لانے اور اقتدار سے محروم کرنے میں کلیدی رول ادا کیاہے“۔

میٹ دی پریس کے ایک پروگرام میں پچھلے ہفتہ ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے میڈیا کو اس بات کی جانکاری دی تھی کہ ٹی آ رایس کا اے ائی ایم ائی ایم پارٹی کے ساتھ جی ایچ ایم سی انتخابات میں کوئی اتحاد نہیں ہے‘ انہوں نے پرانے شہر سے 10بلدی حلقوں پر جیت کا بھروسہ بھی جتایاتھا۔