اے ائی ایم ائی ایم کے لیڈر کے حیدرآباد میں قتل کا ویڈیو دہلی واقعہ کے طور پر غلط انداز میں پیش کیاجارہا ہے

,

   

حیدرآباد/دہلی۔ شہر کے پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلرنمبر248کے قریب میں پیش ائے اے ائی ایم ائی ایم لیڈر کے قتل کا ایک ویڈیوغلط انداز میں دہلی واقعہ کے طور پر پیش کیاجارہا ہے۔

دی کوائنٹ کی رپورٹ کے بموجب مذکورہ لیڈر محمدخلیل33کو 10جنوری 2021کی رات تین لوگوں کے قتل کردیاتھا۔

تینوں قاتلوں کی شناخت شیف اور مالک غریب نواز ہوٹل شیخ راشید اور دوورکروں محمد عظمت اور سید عمران کے طور پر ہوئی ہے

https://www.youtube.com/watch?v=lASUDbahcPU&feature=emb_title

ابتدائی جانچ میں اس بات کا پتہ چلاہے کہ واقعہ کے لین دین کے تنازعہ کا سبب ہے۔ واقعہ کے متعلق بات کرتے ہوئے شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی نے کہاکہ رشید نے خلیل سے قرض لیاتھا۔

چونکہ وہ قرض کی رقم واپس دینے کے موقف میں نہیں تھا لہذا مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم لیڈر کے قتل کرنے کا اس نے فیصلہ کرلیاتھا۔

حالانکہ یہ واقعہ حیدرآبادکا ہے مگر کچھ نٹیزنس اس کودہلی کے کارول باغ کا واقعہ کے طور پرشیئر کررہے ہیں۔