اے ائی سی سی کے اہلکار۔ کنبھ میلا تیزی کے ساتھ وباء کو پھیلانا والے بڑی تقریب

,

   

اے ائی سی سی جنرل سکریٹری نے کہاکہ دنیاکے سب سے بڑا ٹیکہ کی پیدوار کرنے والا ملک ہونے کے باوجود ہندوستان کا حال اپنے پڑوسی ایشیائی ممالک سے برا ہے۔


پناجی۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دنیش گنڈو راؤنے کہاکہ کویڈکی دوسری لہر کے دوران اتراکھنڈ میں منعقدہ کنبھ میلا ’دنیا کا سب سے بڑا سوپر اسپریڈر“ تھا‘ وزیراعظم پر بھی انہو ں نے الزام عائد کیاکہ سال کے آغاز کے ساتھ وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تیزی کے ساتھ نریندر مودی نے ضروری کام نہیں کیاہے۔

پناجی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ نے یہ بھی کہاکہ دنیاکے سب سے بڑا ٹیکہ کی پیدوار کرنے والا ملک ہونے کے باوجود ہندوستان کا حال اپنے پڑوسی ایشیائی ممالک سے برا ہے۔

پناجی میں ریاستی کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس پر رپورٹرس کو راؤنے بتایاکہ”دنیاکا سب سے بڑا سوپر اسپریڈر کنبھ میلا تھا“۔

راؤ نے کہاکہ ”ملک بھر میں لوگوں نے جانیں اور معاش گنوایا‘ وہ متاثر ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ مرکزی حکومت حالات پر بات کرنے کی زحمت نہیں کررہی ہے۔

وہ ٹیکہ خریدنے کی زحمت نہیں کررہے ہیں۔ کویڈ کی دوسری لہر جو شروع ہوگئی تھی کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کی زحمت نہیں کی ہے‘ تاکہ وہ چوکس رہ سکیں“۔

راؤ نے یہ بھی کہاکہ ”اس کے بجائے‘ انہوں نے انتخابی ریالیاں کی‘ حالانکہ دوسری لہر کی آمد کے متعلق وہ جانتے تھے۔

ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں ایک غیر ذمہ دارنہ روانہ کے پی ایم نہیں دیکھااور ان کو فکر بھی نہیں ہے۔ وہ زحمت کرنا بھی گوارا نہیں کرتے ہیں“۔

اے ائی سی سی اہلکار نے استفسار کیاکہ ”خود کومبارکباد دینے میں وزیراعظم مصروف ہیں۔ ایسی صورتحال بنگلہ دیش‘ پاکستان‘ سری لنکا اپنے خود کے پڑوسی ممالک میں نہیں ائی ہے“۔