’’اے اللہ ! مجھے اپنی آزمائش سے محفوظ رکھ‘‘

   

عَنْ أَبِي أَيُّوْبَ رضي اللہ عنه قَالَ : مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ نَبِّيِکُمْ صلي اللہ عليه وآله وسلم إِلاَّ سَمِعْتُهٗ حِيْنَ يَنْصَرِفُ يَقُوْلُ : اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي خَطَايَايَ وَذُنُوْبِي کُلَّهَا، اللّٰهُمَّ وَأَنْعِشْنِي وَاجْبُرْنِي وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلاَقِ، إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِئَهَا إِلاَّ أَنْتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي مُعَاجِمِهِ الثَلَاثَةِ وَالْحَاکِمُ.
والطبراني في الکبير عن أبي أمامة رضي اللہ عنه ولفظه : قَالَ سَمِعْتُهٗ صلي اللہ عليه وآله وسلم يَقُوْلُ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلَاةٍ : اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي خَطَايَايَ وَذُنُوْبِي. . . فذکر الدعاء المذکورهنا.
’’حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھی تو دیکھا کہ آپ ﷺجب نماز سے فارغ ہوتے تو میں آپ ﷺکو فرماتے ہوئے سنتا : اے میرے اﷲ! میری تمام خطائیں اور گناہ بخش دے، اے میرے اﷲ! مجھے (اپنی عبادت و اطاعت کے لئے) ہشاش بشاش رکھ اور مجھے اپنی آزمائش سے محفوظ رکھ اور مجھے نیک اعمال اور اخلاق کی رہنمائی عطا فرما، بیشک نیک اعمال اور اخلاق کی ہدایت تیرے سوا کوئی نہیں دیتا اور بُرے اعمال اور اخلاق سے تیرے سوا کوئی نہیں بچاتا۔