اے ٹی ایم سنٹر سے رقم کا سرقہ

   

حیدرآباد : /7 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ کوم پلی میں نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچاکر نقد رقم کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے گنڈلہ پوچم پلی علاقہ میں واقع ایچ ڈی ایف سی اے ٹی ایم سنٹر میں داخل ہوکر اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچاتے ہوئے وہاں سے نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر ایچ ڈی ایف سی اے ٹی ایم واقع کوم پلی پہنچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔