حیدرآباد ۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) اے ٹی ایم سنٹرس کے قریب عوام کو دھوکہ دیکر رقم لوٹنے والے ایک شاطر دھوکہ باز کو چندرائن گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ عبداللہ عبیدالقطری ساکن امان نگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ عبداللہ اے ٹی ایم سنٹرس کے قریب ڈپازیٹرس کا انتظار کرتا تھا اور جیسے ہی وہ رقم نکالتے انہیں نقد رقم کی ضرورت پر عاجزی کرتا تھا اور انہیں آن لائن رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے رقم ادا کردیا کرتا تھا لیکن آن لائن ادائیگی میں نقلی فون لئے اسکرین شارٹ ڈپازیٹرس کو دکھایا کرتا تھا اور انہیں باآسانی دھوکہ دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق چندرائن گٹہ میں تین اور کنچن باغ حدود میں ایک اس نے چار وارداتوں کو انجام دیا۔ پولیس عبیدالقطری کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 10 ہزار روپئے ضبط کرلئے۔ع H/M