اے پی:کورونا کے 222نئے کیس

   

حیدرآباد 13 جون (یواین آئی) آندھرا پردیش میں کورونا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 222نئے کیس سامنے آئے ۔ اس وبا کے جملہ متاثرین کی تعداد 4588تک جاپہنچی ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں کہاگیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 14,477نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 222مثبت پائے گئے ۔تاحال 5,36,570نمونوں کی جانچ کی گئی۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 42مریض روبہ صحت ہوئے اوردو اموات ہوئیں۔اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر82ہوگئی۔ریاست میں ہنوز کورونا کے 1865سرگرم معاملات ہیں۔