اے پی اسپیکر پر وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کا حملہ

   

حیدرآباد 11اپریل (یواین آئی ) آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کوڈیلہ سیواپرساد راو پر ضلع گنٹور کے ستن پلی میں وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑے ۔کوڈیلہ ، تلگودیشم کے امیدوار ہیں۔وہ ضلع کے راجوپالم منڈل کے انی میٹلہ گاوں میں پہنچے ۔جب وہ مرکز رائے دہی پہنچے تو اس پر برہم وائی ایس آرکانگریس کے کارکن بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوگئے اور ان کے خلا ف نعرے بازی کی۔ ان کارکنوں نے کوڈیلہ سے بحث وتکرار بھی کی اور بعد ازاں ان کارکنوں نے ان کی کار کو نقصان پہنچایا او ران پر مبینہ طور پر حملہ کردیا۔اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ۔دونوں تلگودیشم اور وائی ایس آرکانگریس کے کیڈر نے ایک دوسرے پر حملے کئے ۔صورتحال کو بگڑتا ہوادیکھ کر سیکوریٹی عہدیدار کوڈیلہ کو وہاں سے لے کر چلے گئے ۔اس واقعہ میں کوڈیلہ معمولی زخمی ہوئے ۔