اے پی اور تلنگانہ عوام کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں:سونوسود

   

حیدرآباد19جنوری(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سونو سود نے سدی پیٹ کا دورہ کیا۔ چلمی تانڈہ میں ان کے ایک مداح کی جانب سے بنائی گئی مندرکو دیکھنے وہ پہنچے جس پر ان کا استقبال کیاگیا۔ ان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا جس میں اداکار کھلی کار میں سوار ہیں اور مداح گاڑی کے اطراف ہیں ۔ وہ استقبال کا جواب ہاتھ ہلاکر دے رہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دو سال پہلے ان کے مداح نے مندر بنایاتھا۔اس لئے وہ شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے ۔آج آمد کے موقع پر گاوں والے جمع ہوگئے ہیں جس پر وہ ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آندھرااور تلنگانہ کے ہر فرد کیلئے وہ زندگی بھر 24گھنٹے دستیاب رہیں گے ۔