اے پی ایس آرٹی سی وجئے واڑہ ریجن کی کورئیر خدمات

   

حیدرآباد8دسمبر(یواین آئی)اے پی ایس آرٹی سی وجئے واڑہ ریجن کی جانب سے جلد ہی کورئیر پہنچانے کی خدمات شروع کی جائیں گی۔آرٹی سی پارسل خدمات پہلے ہی مقبول ہوچکی ہے ۔آرٹی سی کے عہدیدار کئی برسوں سے گھر گھر پارسل پہنچانے کاکام کررہے ہیں۔اے پی ایڈس کنٹرول سوسائٹی، میڈپلس، اپولو، (ڈرگس) اوربرج اسٹون نے بھی اس خصوص میں آرٹی سی کی خدمات حاصل کی ہیں۔اس علاقہ میں متعلقہ افراد اور اداروں کو پارسلس پہنچانے کے لئے ایک وین اور دو آٹوز الاٹ کئے گئے ہیں۔شہری حدود میں فی کنٹل سامان کو پہنچانے کے لئے 20تا300روپئے کے درمیان وصول کئے جائیں گے ۔