حیدرآباد 6 اپریل ( یو این آئی) اے پی ایس آر ٹی سی میں جلد الکٹرک بسیں متعارف کروائی جائیں گی۔ ابتدائی مرحلے میں 750 الکٹرک بسیں فراہم کرنے مرکزی حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ٹنڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ بسوں کے ڈھانچے تیار کرنے والی کنٹرکٹ کمپنی بھی سرگرمیاں تیز کرکے بسوں کی ترسیل کی تیاری میں مصروف ہے ۔بسوں کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں جدید چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ الکٹرک بسوں کی بلا تعطل آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے ۔