تلنگانہ میں بھی چوکسی ۔ اے پی کی پولٹری گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا
حیدرآباد 11 فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے مشرقی اور مغربی گوداوری اضلاع میں برڈ فلو کے پھیلنے سے ہزاروں مرغیاں مر گئی ۔ جس کے بعد تلنگانہ کے محکمہ افزائش مویشیان نے ریاست میں مرغیوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ حکام نے احتیاطی تدابیر میں بڑے پیمانے پر سرحدی علاقوں پر تلاشی پروگرام شروع کردیا ۔ آندھرا پردیش کے علاقوں میں برڈفلو پھیلنے کے بعد حکام پولٹری صنعت کو نقصان سے بچانے اقدامات کررہے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آندھرا پردیش سے آنے والی تمام پولٹری گاڑیوں کو سرحد پر روک دیا اور تلنگانہ میں داخلہ نہیںدیا ۔ برڈفلو کو تلنگانہ میں پھیلنے سے روکنے محکمہ وٹرنری کی خصوصی ٹیموں کو عالم پور ، ٹول پلازہ پر تعینات کردیا گیا ۔ پولٹری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی رکھنے احکامات جاری کئے گئے ۔ ہر سال برڈ فلو کے واقعات سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ شادی ، ولیمہ و دیگر تقاریب میں عوام زیادہ تر چکن کے پکوان کرتے ہیں برڈ فلو سے تقاریب میں چکن کا استعمال کم ہو رہا ہے لیکن چکن کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ۔ شہر میں ابھی بھی 220 روپئے سے زائد قیمت پر فی کیلو چکن مل رہا ہے ۔ برڈفلو کی روک تھام کیلئے ریاستی و مرکزی حکومتوں کو اس پر کام کرنے کی ضرورت ہوگی ۔۔ ش