اے پی میں ایم پی ٹی سی اور ز یڈ پی ٹی سی نشستوں کے چناؤ کا اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں مجالس مقامی انتخابات کے تحت ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی نشستوں پر چناؤ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر نیلم سہانی آئی اے ایس کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرس 30 جولائی کو اے پی پنچایت راج قانون کے تحت ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی نشستوں کیلئے فہرست رائے دہندگان جاری کرچکے ہیں۔ دونوں نشستوں کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوچکا ہے۔ یکم اگست شام 5 بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے۔ 2 اگست کو صبح 8 بجے سے پرچہ جات نامزدگی کی جانچ کا آغاز ہوگا۔ 3 اگست شام 5 بجے تک کسی بھی پرچہ نامزدگی کے خلاف اپیلیٹ اتھاریٹی سے نمائندگی کی جاسکتی ہے۔ پرچہ جات نامزدگی سے دستبرداری 5 اگست سہ پہر 3 بجے تک اختیار کی جاسکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن 5 اگست کی سہ پہر 3 بجے کے بعد امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کردے گا۔ رائے دہی 12 اگست کو صبح 7 تا شام 5 بجے مقرر ہے۔ ضمنی چناؤ کی صورت میں 13 اگست کو رائے دہی ہوگی۔ 1