اے پی و تلنگانہ میں ڈومسٹک فلائٹس بحال

,

   

لمحہ آخر چند پروازوں کی منسوخی سے مسافرین کو اُلجھن
نئی دہلی 26 مئی (پی ٹی آئی) ہندوستان بھر میں فضائی سفر کی بحالی کے ایک دن بعد مسافرین کو دشواریوں کے سبب منگل کو کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ آندھراپردیش میں کوویڈ ۔ 19 پازیٹیو کیسیس کی تعداد میں اضافہ کے درمیان پس و پیش کے ساتھ ان پروازوں کی بحالی عمل میں آئی ہے۔ آندھراپردیش میں وجئے واڑہ اور وائزاگ ایرپورٹس دن کے دوران روزانہ آٹھ پروازوں کا اہتمام کریں گے۔ مغربی بنگال، مہاراشٹرا، آندھراپردیش، تلنگانہ اور ٹاملناڈو نے کوویڈ ۔ 19 کیسیس میں مسلسل اضافہ کے سبب پیر سے اندرون ملک پروازوں کی بحالی سے پس و پیش کا اظہار کیا تھا۔ وجئے واڑہ ایرپورٹ پر پہلا طیارہ 79 مسافرین کے ساتھ صبح 6.55 بجے بنگلورو سے پہونچا۔ اسپائس جٹ کا یہ طیارہ 68 مسافرین کے ساتھ بنگلور واپس ہوا۔ ان ریاستوں میں پیر کی صبح سینکڑوں مسافر پہونچے تھے لیکن کئی پروازوں کی اچانک منسوخی سے اُنھیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔