اے پی کابینہ کا اجلاس

   

حیدرآباد۔ اے پی کابینہ کا اجلاس اس ماہ کی 15تاریخ کو وزیراعلی جگن موہن ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں ہوگا۔اس اجلاس میں بعض اہم امور پر
تبادلہ خیال کیاجائے گا اور اہم فیصلہ لئے جائیں گے ۔وزیراعلی نے مختلف محکمہ جات کو ہدایت دی کہ ان امور کی نشاندہی کی جائے جن پر اس اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا۔انہوں نے 13جولائی کی شام 5بجے تک تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔