اے پی کے مختلف علاقوں میں کورونا ویکسین کے مضر اثرات

   

حیدرآباد: آندھراپردیش کے مختلف اضلاع میں کورونا ٹیکہ اندازی سے ری ایکشن کے اوقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ مغربی گوداوری میں مزید 7 افراد کورونا ٹیکہ اندازی کے بعد خرابیٔ صحت کا شکار ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھیما ڈول منڈل میں ٹیکہ اندازی کے بعد قئے ، کمزوری اور چکر کی شکایت کی گئی ۔ ٹیکہ اندازی کے آغاز کے بعد سے 27 افراد کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے جہاں ان کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ضلع کے ایک ا یسے موضع میں جس کی آبادی صرف 4000 ہے ، ٹیکہ اندازی سے طبیعت بگڑنے کے بعد عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں ایلور میں تقریباً 600 افراد کو کورونا سے متاثر ہونے پر دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے اس موضع میں تجرباتی بنیادوں پر ٹیکہ اندازی کا اہتمام کیا ۔ مقامی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ ایلور کے دیگر علاقوں میں بھی ٹیکہ اندازی سے طبیعت بگڑنے کے معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔ ہاسپٹل سے رجوع کئے گئے 27 افراد کا گزشتہ تین دنوں سے علاج جاری ہے۔ جن میں سے 23 کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ پرائمری ہیلت سنٹر نے طبی امداد کے بعد تین افراد کو ڈسچارج کیا گیا۔