اے پی کے کلکی آشرم پر آئی ٹی کے دھاوے

   

حیدرآباد ، 16 اکتوبر ( یو این آئی) انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے اے پی کے ضلع چتور کے کلکی آشرم پر چھاپے مارے ۔آئی ٹی کے عہدیداروں کی چار ٹیموں نے ایک ساتھ چتور کے آشرم کے ساتھ ساتھ چینئی کے آشرم میں بھی چھاپے مارے ۔ عہدیداروں نے کلکی آشرم کے ٹرسٹ منیجر لوکیش داساجی سے پوچھ گچھ بھی کی۔