اے پی کے 26 سرکاری عہدیداروں کو ای ڈی نوٹس

   

234 کروڑ کے اسکام کی جانچ کیلئے طلبی
حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آندھرا پردیش میں تلگودیشم حکومت کے دوران اسٹیٹ اِسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں 234 کروڑ کے اسکام کے سلسلہ میں 26 افراد کو نوٹس جاری کی ۔ سی آئی ڈی نے اس معاملہ کی جانچ کی تھی اور فنڈز کو بعض کمپنیوں کو منتقل کرنے کی نشاندہی کی تھی۔ ای ڈی نے جن کو نوٹس جاری کی ہے ان میں اس وقت کے اسپیشل سکریٹری، ایم ڈی اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر اِسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لکشمی نارائنا اور ڈائرکٹر شامل ہیں۔ تلگودیشم دور میں 2014 میں کارپوریشن نے سیمنس کمپنی کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تھے تاکہ ہائی ٹکنالوجی ٹریننگ دی جاسکے۔ سی آئی ڈی نے الزام عائد کیا کہ جی سبا راؤ، کے لکشمی نارائنا اور دیگر نے خانگی کمپنیوں کے ساتھ قواعد کی خلاف ورزی کی اور ریاستی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ بتایا جاتا ہے کہ ای ڈی نے تحقیقات کیلئے حیدرآباد کے دفتر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ر