بائیوڈیزل اور پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی کوشش

   

حیدرآباد ۔23 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( آئی آئی ٹی) حیدرآباد کے تحقیق کنندگان نے اعلیٰ اقسام کے بیکٹریا کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ یہ بیکٹریا ، گندہ پانی کی صفائی کے مصارف میں کمی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں دوبارہ قابل استعمال پانی اور بائیو ڈیزل کی تیاری میں عملی راحت فراہم کریں گے ۔ ریسرچ کرنے والوں نے امید کی ہے کہ ان کا بیکٹریا سسٹم طویل مدتی طور پر دیہی عوام کیلئے مددگار ثابت ہوگا لیکن اس کا فوری اثر کے ساتھ استفادہ کرنے والوں میں ثمرہ فصیل بند ( گیٹیڈ) آبادیاں ہوں گی جہاں کے گھروں میں ڈرینج کے پانی کی صفائی کے آلات نصب کئے گئے ہیں ۔