نیویارک: مشہور امریکی صحافی کارلسن ٹکر کی جانب سے ایک دھماکہ خیز انکشاف میں باور کرایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قتل کی کوشش کی تھی۔ تاہم کارلسن نے اپنے بیان میں اس حوالے سے تفصیلات پیش نہیں کیں۔روسی میڈیا کے مطابق کارلسن نے صحافی مائٹ ٹائپی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران میں کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پورے زور کے ساتھ حقیقی جنگ کی جانب بڑھ رہے تھے مثلا اس حد تک کہ پوتن کے قتل کی بھی کوشش کی گئی۔ بائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ یہ تھا کہ انھوں نے پوتن کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ التبہ کارلسن نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات یا ثبوت پیش نہیں کیے جو ان کے دعوے کو درست ثابت کرے۔ اسی طرح انھوں نے یہ بھی انکشاف نہیں کیا کہ یہ کوشش کب اور کہاں کی گئی۔یاد رہے کہ ٹکر کارلسن ایک امریکی سیاسی تبصرہ نگار اور لکھاری ہیں۔ انھوں نے فاکس نیوز پر اپنے سیاسی ٹاک شو ’کارلسن ٹکر ٹونائیٹ‘ کے حوالے سے شہرت حاصل کی۔