بائیڈن کا 20 مئی سے جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ:وائٹ ہاوس

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن 20 تا 24 مئی کے درمیان جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ صدر بائیڈن بین الحکومتی،اقتصادی اور عوامی روابط کے مزید فروغ کے لیے جنوبی کوریا اور جاپان کا یہ دورہ کریں گے جو کہ بیس مئی سے شروع ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ بائیڈن کا یہ دورہ بارہ تا تیرہ مئی کو واشنگٹن میں ہونے الے امریکہ۔آسیان ممالک کے خصوصی اجلاس کے نتیجے میں جاری سفارتی کوششوں کے تحت کیا جائے گا۔بائیڈن جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے ساتھ تعلقات کے فروغ،اقتصادی روابط اور تعاون میں اضافے کا جائزہ لیں گے۔ بائیڈن ٹوکیو کے دورے کے دوران آسٹریلیا،جاپان،ہندوستان اور امریکہ پر مشتمل ”کُواڈ”نانامی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔