بائیڈن کو 28 امریکی سینیٹرز کا خط، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

   

واشنگٹن : امریکی صدرجوبائیڈن کواسرائیل فلسطین تنازعہ ہ پر 28 امریکی سینیٹرز نے خط لکھا ہے، جس میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔28 امریکی سینیٹرز نے اپنے خط میں جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔قبل ازیں امریکہ نے اسرائیل فلسطین تنازعہ ہ پر سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان تیسری بار بھی رکوادیا، مشترکہ بیان میں اسرائیل فلسطین تنازعہ روکنے، شہریوں کے تحفظ کے لیے کہا گیا تھا۔

امریکہ میں کورونا اموات میں 81فیصد کی کمی:بائیڈن
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں کورونا کی ہلاکتوں میں 81 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور نئے معاملات میں بھی کمی درج کی گئی ہے جواس وبا کی شروعات سے لیکر اب تک کے سب سے کم اعداد و شمار ہیں۔ بائیڈن نے بتایا ، “اپریل 2020 میں وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بار ، تمام 50 ریاستوں میں کورونا کیسوں میں کمی واقع ہوئی ہے ، اور کورونا کی اموات میں بھی 81 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔