واشنگٹن : امریکی شہری جس وقت صدر جو بائیڈن کی ٹینیسی میں سکول کے قتل عام کے بارے میں تقریر کا انتظار کر رہے تھے تھے کہ انہیں اس وقت شدید حیرانی کا سامنا کرنا پڑا کہ بائیڈن نے غیر متوقع طور پر ہنستے مسکراتے اپنی آئس کریم سے محبت کا ذکر چھیڑ دیا۔ ٹینیسی کے سکول میں کم از کم تین بچوں اور تین بالغ افراد کو مار دیا گیا ہے۔ویڈیو میں ہنستے ہوئے نظر آنے کے بعد بائیڈن کے متعلق سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے آنا شروع ہوگئے بہت سے لوگوں نے ان پر تکلیف دہ الفاظ سے حملہ کیا۔گردش کرنے والی ویڈیو میں بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔