بابری مسجد انہدام کیس اڈوانی کی ویڈیو لنک کے ذریعہ پیشی

,

   

لکھنؤ: سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے بابری مسجد انہدام کیس میں خصوصی سی بی آئی عدالت کے روبرو اپنا بیان جمعہ کو قلمبند کرایا۔ 92 سالہ سابق نائب وزیراعظم کا بیان خصوصی جج ایس کے یادو کی عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریکارڈ کیا گیا ۔ عدالت نے اڈوانی کے کونسل ویمل کمار سریواستو، کے کے مشرا اور ابھیشیک رنجن موجود تھے۔ سی بی آئی وکلاء للت سنگھ، پی چکرورتی اور آر کے یادو بھی حاضر تھے۔ ایک روز قبل اڈوانی کے دیرینہ رفیق مرلی منوہر جوشی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعہ اس کیس میں اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔ یہ عدالت روزانہ کی اساس پر سماعت منعقد کررہی ہے تاکہ اپنا ٹرائل سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 31 اگست تک مکمل کیا جائے۔