بابری مسجد تھی‘ ہے اور رہے گی۔ اسدالدین اویسی

,

   

حیدرآباد۔اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) اور حیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے ٹوئٹ کیا کہ”بابری مسجد تھی‘ ہے اور رہے گی انشاء اللہ بابری زندہ ہے“۔ اس کے علاوہ انہوں نے مذکورہ مسجد کی دوتصویریں بھی شیئر کی ہیں۔
اے ائی ایم پی ایل بی کا بیان

مذکورہ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے ائی ایم پی ایل بی) نے بھی کہا ہے کہ بابری مسجد صبح قیامت تک اسی مقام پر باقی رہے گی کیو نکہ ایک مرتبہ کسی مقام پر مسجد تعمیر ہوجاتی ہے تو وہ قیامت تک اسی مقام پر قائم رہتی ہے۔

اس بیان میں مزید کہاگیاکہ نومبر2019میں سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی منظوری کا جو فیصلہ سنایاہے وہ ”غیر ضروری اور غیر منصفانہ“ہے

وزیراعظم کی”بھومی پوجن“ میں شرکت
درایں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے رام جنم بھومی میں منعقدہ ”بھومی پوجن“ میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ‘ گورنر انندی بین پٹیل اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھگوات بھی اس تقریب میں شریک رہے ہیں۔

اس سے قبل اسد الدین اویسی کا بیان
قبل ازیں اسد الدین اویسی نے کہاتھا کہ بطور وزیراعظم نریندر مودی کو شیلانیاس تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہئے۔

اویسی نے کہاکہ ”میں نے اؤٹ لک میگزین کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ وزیراعظم نریند ر مودی کو شیلانیاس تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہئے۔

اگر وہ تقریب میں شرکت کرنے جاتے ہیں تو بطور وزیراعظم یہ پیغام جائے گا کہ وہ ایک عقیدہ کے ماننے والوں کی حمایت کررہے ہیں“۔

اویسی نے اے این ائی سے کہاکہ”ذاتی طور پر میں تقریب میں شرکت کرنے جارہاہوں‘ پھرکوئی سوال نہ کریں۔

ہر وزیراعظم اگر کوئی مذہب کو مانتا ہے اس پر عمل کرنے کا پورا اختیار ہے۔

مگر وزیراعظم ایک دستوری عہدے کا سربراہ ہے اور دسور سکیولرزم کے بنیادی ڈھانچہ کا حصہ ہے“