بابری مسجد شہادت میں ملوث کارسیوک کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ

   

نئی دہلی: بی جے پی نے کارسیوک اجیت گوپچڑے کو راجیہ سبھا بھیج رہی ہے جس نے شہادت کے وقت بابری مسجد پر چڑھ کر تصویرکھنچوائی تھی۔ بی جے پی نے مہاراشٹرا سے راجیہ سبھ کیلئے تین امیدواروں کا اعلان کیا ہے اس میں کانگریس کے سابق چیف اشوک چوہان، سابق ایم ایل اے میدھا کلکرنی اور اجیت گوپچڑے کے نام شامل ہیں۔ جیت گوپچڑے ناندیڑ ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس نے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ آر ایس ایس/بی جے پی کے ساتھ اس کا پرانا تعلق ہے۔بی جے پی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گوپچڑے کار سیوا کیلئے ایودھیا گیا تھا اوراس نے رام جنم بھومی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بابری مسجد کی گنبد پر چڑھنے والوں میں گوپچڑے بھی شامل تھا۔