بابری مسجد کیس : ویڈیو کانفرنس کی سہولت کی ہدایت

   

لکھنؤ : بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی سی بی آئی عدالت نے ہفتہ کو نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کو ہدایت دی کہ سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی کے بشمول 9 ملزمین کے بیانات کی قلمبندی ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کی جائے ۔ خصوصی ججس ایس کے یادو نے کہا کہ این آئی سی کو تحریری طور پر کہا جائے کہ ملزمین کی قیام گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت مہیا کرائے ۔۔