بابری مسجد کی شہادت کی برسی ، ایودھیا میں سخت سیکوریٹی

,

   

ایودھیا : بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر 6 ڈسمبر کو ایودھیا میں سیکوریٹی فورسیس کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا اور سخت سیکوریٹی برتی جارہی ہے۔ صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں اسپیشل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ایودھیا اور فیض آباد میں تمام حساس مقامات پر سخت چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بابری مسجد یوم شہادت پر اقبال انصاری کا پیام
ایودھیا: بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 میں شہید کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر بابری مسجد رام جنم بھومی مقدمہ کے مدعی اقبال انصاری کا کہنا ہے کہ عدالت سے فیصلہ آ جانے کے بعد اب یہ کوئی مسئلہ نہیں رہ گیا ہے، ہمیں اب یومِ سیاہ نہیں منانا ہے اور نا ہی احتجاج کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اقبال انصاری نے کہا کہ الیکشن کے دوران یہ مدعا جان بوجھ کر اچھالا جاتا ہے۔اقبال انصاری نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سنی وقف بورڈ کو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے اراضی دستیاب کرا دی گئی ہے۔ اب لوگوں کو مندر مسجد چھوڑ کر ترقی پر توجہ دینی چاہئے۔