لاہور ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ مختار پر لاہور میں مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہیں۔حامزہ مختار نامی لڑکی پرکاہنہ کے قریب حملہ ہوا، خاتون کی گاڑی پر رات دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ خانگی کام سے گھر واپس آ رہی تھیں۔حملہ آوروں نے حامزہ کی گاڑی پر4 فائر کئے خاتون فائرنگ میں محفوظ رہی ہیں۔حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔حملے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں حامزہ مختار کے مطابق وہ پہلے بھی تحفظ دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم پر جنسی تعلقات سمیت سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔