دبئی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم، ویسٹ انڈیز کے کریگ براتھویٹ اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو مارچ میں ان کی شاندار انفرادی کارکردگی کے بعد آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ نامزد کیاگیا ہے۔ فاتحین کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ بابر نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی سے متاثر کیا۔ انہوں نے رواں ماہ ٹسٹ میں 390 رنز بنائے جس میں دوسرے ٹسٹ میں ریکارڈ 196 رنز بھی شامل ہیں۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستان میچ ڈراکرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف دو ونڈے میچوں میں 57 اور 114 رنز بنا کر ٹیم کی بیٹنگ کو مضبوط کیا۔ دوسرے ونڈے میں ان کی سنچری نے پاکستان کو 349 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے میں مددکی جبکہ تیسرے ونڈے میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی ۔انہیں دوسری بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ وہ اپریل 2021 میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ براتھویٹ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 341 رنز بنائے۔