بابر اگر کوہلی ہوتے تو ہر کوئی ان کی بات کرتا:ناصر

   

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے(ا?ئی سی سی) ناصر حسین کے بابر اعظم کے بارے میں تبصرے کو ٹویٹ کیا ہے۔ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ اگر یہ وراٹ کوہلی ہوتے تو ہر کوئی ان کے بارے میں بات کر رہا ہوتا لیکن چونکہ یہ بابر اعظم ہیں تو کوئی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔جبران ناصر نامی صارف نے لکھا کہ ’وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہیں اسی لیے ان کے ریکارڈ پر بہت زیادہ رنز ہیں۔ بابر اعظم ہمیشہ بیرون ملک کھیلتے رہے ہیں پھر بھی ان کا ریکارڈ کوہلی سے بہتر ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے بابر پاکستان کے صف اول کے بلے باز بن گئے ہیں۔ ’نہ صرف ان کا ریکارڈ اچھا ہے بلکہ ان کی بیٹنگ کا انداز بھی اعلیٰ ہے، کیونکہ وہ ا?نکھوں کو بہت بھاتا ہے۔‘واضح رہے کہ 25 سالہ بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا جبکہ انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ اسی سال 13 سے 17 اکتوبر تک ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔انہوں ںے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو 7 ستمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف کیا۔ بابر اعظم نے 26 ٹیسٹ میچوں کی 46 اننگز میں 45 سے زائد کی اوسط سے 1850 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 5 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ میں ان کا سب سے زیادہ سکور 143 ہے۔