بابر ورلڈ کپ میں نمبر ایک بیٹر

   

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ونڈے فارمیٹ میں نمبر ون مقام برقرار ہے اور وہ اسی حیثیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں داخل ہوں گے۔آئی سی سی نے ونڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بابر اعظم کی ونڈے بیٹرزکی درجہ بندی میں پہلامقام برقرار ہے تاہم ہندوستان کے شبمن گل اور بابر اعظم کے درمیان فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔ بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر847 ہوگئے ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ فخر زمان کا 10 واں نمبر ہے۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں ہندوستان کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر ہے۔