بابر ٹی20 درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر

   

دبئی۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستانی ٹیم اور اسکے بیسٹمین بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ مختصر فارمیٹ کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کا پہلا مقام برقرار ہے، بیٹنگ میں بابر اعظم بھی بدستور پہلے ہی نمبر پر ہیں۔ کیوی بیٹسمین کولن منرو نے 16 درجے کا چھکا لگایا اور دوسرے نمبر کے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور شاداب خان دوسرے مقام پر موجود ہیں۔