باب المندب میں حوثی حملے سے تجارتی جہاز پر حملے میں تین پاکستانیوں سمیت عملے کے چھ افرادہلاک

   

صنعاء۔ 12 اگست (ایجنسیز) یمنی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی تجارتی جہاز تہامۃ کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے جبکہ اس نے جہاز پر سوار 11 افراد کو بچانے کا بھی اعلان کیا ہے جنہیں حوثیوں نے منگل کی صبح باب المندب آبنائے میں سفر کے دوران تین بیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا کہ غذائی اشیاء لانے والے جہاز پر حوثی حملے کے نتیجہ میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے عملے کے ارکان میں سے کئی افراد جاں بحق ہو گئے جن میں تین پاکستانی اور ایک انڈونیشی ملاح شامل ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ریسکیو ٹیم کا ایک فرد بھی زخمی ہوا اور اس حملے کے نتیجہ میں جہاز کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔یمنی وزارت خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ دہشت گردانہ حملہ یمنی مفادات، تنصیبات، بندرگاہوں اور زندگی کی شریانوں پر ملیشیا کے منظم حملوں میں ایک نئے اضافے کی عکاسی کرتا ہے اور سمندری نیویگیشن اور بین الاقوامی تجارت کی سیکیورٹی اور سلامتی کیلئے ایک براہ راست خطرہ ہے۔